counter easy hit

فرانسیسی کاروباری افراد کا 14 رکنی وفد ایکسپو پاکستان 2017 میں شمولیت کیلئے روانہ ہو گیا

Pakistan and France

Pakistan and France

پیرس: 9 نومبر2017ء: فرانسیسی14 رکنی تجارتی وفد اپنے کاروبار کو فروغ دینے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایکسپو پاکستان 2017 میں شمولیت کے لئے پاکستان روانہ ہو گیاہے۔
سفیر پاکستان برائے فرانس جناب معین الحق نے آج پیرس میں اس تجارتی وفد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو پاکستان ایک بڑی نمائش ہے اور یہ فرانسیسی کاروباری حضرات کو پاکستان میں کپڑے کی صنعت، چمرے کی مصنوعات، طبعی آلات، کھانے کی اشیاء اور دوسرے شعبوں میں اپنے تعلقات قائم کرنے کیلئے ایک چھت کے نیچے موقع فراہم کرے گی۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تجارت میں پچھلے پانچ سالوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فرانس بھی پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کار کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے تجاری وفود کے تبادلے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جاسکے گا۔
ایکسپو پاکستان ایکسپو سنٹر کراچی میں 9نومبر تا 12 نومبر 2017 تک جاری رہے گی۔ یہ پاکستان کا بڑا تجاری میلہ ہے جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی برآمداتی تجارتی اشیاء نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔ اس تجارتی نمائش میں بہت سے ممالک کے تجارتی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔