counter easy hit

مشہور زمانہ جھارا پہلوان کی بیوہ لاہور کے کس حلقہ سے اور کس سیاستدان کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں؟ یہ خبر آپ کو ضرور دنگ کر ڈالے گی

لاہور ; پہلوانوں کے خاندان کی بہو اور جھارا پہلوان مرحوم کی بیوہ سائرہ بانو پی پی 149 سے تحریک اللہ اکبر کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں آگئی ہیں۔ وہ مسلم لگ ن کے امیدوار میاں مرغوب اور پی ٹی آئی کے امیدوار زبیر خان نیازی کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی۔ واضح رہے کہ سائرہ بانو بلال یٰسین اور بیگم کلثوم نواز کی رشتے دار ہیں۔دوسری جانب امیر حافظ سعید نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اپنے رویہ سے قوم کو بہت مایوس کیا ہے۔ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک روایتی انتخابی مہم نہیں چلائے گی۔ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔ ملک گیر انتخابی مہم کے ذریعہ لوگوں میں پھیلنے والی مایوسیاں ختم کریں گے۔ ہم ملک میں نظریہ پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکز القادسیہ چوبرجی میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی،پروفیسر ظفر اقبال، مولانا امیر حمزہ، سیف اللہ خالد، نصر جاوید، ابوالہاشم ربانی، محمد یحییٰ مجاہد، احسان اللہ ، حارث ڈار،ابومعاذ محمد عمران، عبداللہ احمد،شفیق الرحمن،عبدالرحمن، احمد ندیم اعوان و دیگر موجود تھے۔بعد ازاں حافظ محمد سعید نے دیگر رہنمائوں کے ساتھ انتخابات کے حوالہ سے قائم کردہ مرکزی میڈیا سنٹر کا افتتاح کیااور دعا کروائی۔اس موقع پر حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قیام پاکستان کے وقت ہم نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اس ملک میں اسلام کی حکمرانی ہو گی لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ستر برس سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ہم نے اپنے عہد کو پورا نہیں کیا۔دوقومی نظریہ پر عمل پیرا نہ ہونے کی وجہ سے وطن عزیز کو سخت نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔ ہمیں آپس کے جھگڑوں کو ترک کر کے ملک میں اتحادویکجہتی کی فضا پیدا کرناہو گی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن اورسیاست کو نفع بخش کاروبار بنادیا گیا ہے۔ لوگ کاروبار کرنے آتے ہیں‘ہم نے کاروبار نہیں کرنا بلکہ اس ملک میں نظریہ پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔جماعتیں اپنا الیکشن لڑیں گی ہم نے پاکستان کا الیکشن لڑنا ہے۔ سیف اللہ خالد نے کہاکہ ملی مسلم لیگ اس ملک میں سیاست کر کے دکھائے گی۔ہم قوم کی خدمت،پاکستان کی تکمیل اوراسے ناقابل تسخیر بنانے کے لیئے میدان میں آئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website