counter easy hit

تحریک انصاف کی جیت کے امکانات کتنے ہیں ؟ الیکشن 2018 سے پہلے پاکستان کے ہر حلقے کا دورہ کرنے والے صحافی نے پیشگوئی کر دی

لاہور ;پاکستان کے ہر حلقے کا دورہ کرکے اعدادو شمار اکٹھے کرنے والے سینئرصحافی حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی 113 سے 129 تک سیٹیں حاصل کرسکتی ہے جس کی بڑی وجہ اس کی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں اچھی کارکردگی ہوگی ۔نجی ٹی وی پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ الیکشن ایک ہنڈولے کی طرح ہے جو دونوں طرف جاسکتا ہے ۔ اگر پچھلی دفعہ کی ن لیگ کی سیٹوں کا تجزیہ کریں تو ان میں سے 34 سیٹیں ایسی تھیں جہاں مسلم لیگ ن جیتی تو تھی لیکن اس کے پاس اکثریتی ووٹ نہیں تھے، ان سیٹوں پر تین امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا تھا ، ن لیگ ان حلقوں میں تین میں سے پہلی پارٹی تھی اس لیے جیت گئی۔ ان 34 میں سے 26 سیٹیں جنوبی پنجاب میں ہیں اور آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ن لیگ کے ہاتھ سے نکل کر پی ٹی آئی کے ہاتھ میں چلی جائیں گی۔حبیب اکرم نے کہا کہ اگر تحریک انصاف 30 سیٹیں خیبر پختونخوا سے لے کر آتی ہے تو اس کے پاس 56 سیٹیں ہوجاتی ہیں۔ پنجاب کی 115 سیٹوں میں سے آدھی نکال دی جائیں تو یہ 57 بنتی ہیں اور اگر پی ٹی آئی یہ لے جاتی ہے تو اس کی سیٹوں کی تعداد 113 ہوجاتی ہے ، سندھ سے بھی 3سیٹیں لے آئے اور اسی طرح دیگر سیٹیں بھی شامل کرلی جائیں تو پی ٹی آئی 126 سے 129 تک سیٹیں لے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 2 صوبوں سے اچھا پرفارم کرسکتی ہے ۔ ایک تو خیبر پختونخوا میں ، جہاں اس کو چیلنج کرنے والا کوئی نہیں ہے اور دوسرا پنجاب میں ، جہاں وہ خود چیلنجر ہے۔ ن لیگ کا سارا فوکس صرف پنجاب پر ہے اس لیے حالات پی ٹی آئی کو فیور کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن میں صرف 25 دن باقی رہ گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website