اسلام آباد: فنانس بل ایکٹ بننے کے بعد 7 ہزاراشیاء پرکسٹم ڈیوٹی کا اطلاق آج سے کردیا گیا۔فنانس بل 2018 ایکٹ بننے کے بعد آج سے 7 ہزار اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق ہوگیا۔ بل کے مطابق لیدر، ٹیکسٹائل، اسٹیل مصنوعات گارمنٹس سمیت 7 ہزار سے زائد درآمدی اشیاء مہنگی ہوں گی

فنانس ایکٹ 2018 کے ذریعے سیمنٹ پر ایکسائز ریٹ 1.25 روپے فی کلو سے بڑھا کر 1.5 روپے فی کلو کردیا گیا تھا جبکہ تمام طرح کی سگریٹ پر ایکسائز ر یٹ 6 روپے تک کا تھا تاہم اس ایکٹ کے ذریعے تمباکو پر 10 روپے فی کلو کی بھاری لیوی کو بھی ختم کردیا گیا۔خیال رہے فنانس بل 2018 میں حکومت نے انکم ٹیکس میں 104 ترامیم جبکہ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 33 ترامیم متعارف کرائی تھیں۔ حکومت کی جانب سے انفرادی طور پر انکم ٹیکس میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں تھیں اور اس میں کسی بھی بے قائدگی کو ختم کرنے کیلیے ایکٹ میں ایک شق شامل کی گئی تھی جس کے مطابق 8 لاکھ روپے سے زائد سالانہ تنخواہ دار شخص 2 ہزار روپے ٹیکس ادا کرے گا۔اس حوالے سے ٹیکس ادا نہ کرنے کے بجائے جن افراد کی تنخواہ 4 لاکھ سے 8 لاکھ کے درمیان ہوگی وہ ایک ہزار روپے ٹیکس ادا کرے گا۔ٹیکس میں تبدیلی کے تناظر میں جو لوگ 50 ہزار روپے ماہانہ کماتے ہیں اور کل 6 ہزار روپے کا فائدہ حاصل کر پائیں گے جبکہ جو افراد ایک لاکھ روپے ماہانہ کماتے ہیں ان کو 59 ہزار 5 سو روپے تک کی بچت ہوسکتی ہے۔ایکٹ میں جائیداد پر ٹیکس کے حوالے سے واضح کیا گیا کہ جس غیر منقولہ جائیداد کی قیمت 50 لاکھ سے زائد ہوگی اس کی رجسٹریشن پر حدود نافذ کی جائیں گی۔








