counter easy hit

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تازہ ترین تصاویر جاری کر دی گئیں

سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے منظرعام سے غائب ہونے شاہی محل کے قریب ڈرون مارگرائے جانے اور فائرنگ کے بعد ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا ک سعودی ولی عہد مارے گئے ہیں تاہم یہ دعویٰ بے بنیاد نکلا اور مصر میں موجودگی کی وجہ سے وہ منظرعام سے غائب تھے اب کی بار ان کی ایک اور تازہ تصویر منظرعام پر آگئی ہے۔

Saudi crown prince Mohammad Bin Salman latest pictures were releasedسعودی ولی عہد کے ترجمان کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری دوتصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اقتصادی وترقیاتی امور کی کونسل کے اجلاس کی صدارت میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی اور روسی میڈای کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعود عرب میں ہونے والی ایک بغاوت میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موت واقعہ ہو چکی ہےن اور اس خبر کو سعود حکام کی جانب سے چھپایا جا رہا ہے تاہم اب انکی تازہ ترین تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں۔