counter easy hit

افغان جنگ میں طالبان دراصل کس ملک کا اسلحہ استعمال کررہے ہیں؟

تہران: ایران پر افغانستان میں طالبان مزاحمت کاروں کو اسلحہ مہیا کرنے کے الزام کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ایران پر طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کا یہ نیا الزام پارلیمان کے ایک رکن کرم الدین رضا زادہ نے عاید کیااورکہاکہ طالبان وسطی صوبے غور میں افغان فورسز کے خلاف جنگ میں ایرانی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے صوبے میں ایک پاپولر پیپلز فورس نے ایک گرفتار طالبان سے ایرانی ساختہ ہتھیار برآمد کیے ہیں۔