counter easy hit

آسیہ بی بی اور اس کی فیملی اس وقت کہاں پرموجود ہیں؟

لندن(ویب ڈیسک) یورپین پارلیمنٹ کے صدر انٹونیو تاجانی نے کہا ہے کہ عمران خان سے میری بات ہوئی ہے اور انہوں نے مجھےاس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ آسیہ بی بی اور اس اس کا خاندان بلکل محفوظ اور ٹھیک ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے صدر انٹونیو تاجانی نے
سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے مجھے آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ محفوظ اور ٹھیک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم دنیا میں مجھے تمام مذاہب کی عزت واحترام کرتے ہیں۔

View image on Twitterواضح رہے کہ اس سےقبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ان کے کینیڈین ہم منصب نے ٹیلی فون کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی اور کینیڈین وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ گزشتہ روز ہوا جس میں آسیہ بی بی کے معاملے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ نے سپریم کورٹ کے جرات مندانہ فیصلے اور اس حوالے سے وزیراعظم کی مثبت تقریر کو بھی سراہا۔ترجمان کے مطابق کینیڈین ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔