counter easy hit

وزیراعظم کی 6ماہ میں نیا ماسٹرپلان بنانے کی ہدایت،پاکستان میں لینڈ مافیا کیلئے کوئی جگہ نہیں:شہریارآفریدی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہاہے کہ پاکستان میں لینڈ مافیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، پہلی حکومت ہے جو لینڈ مافیا کیخلاف ایکشن لے رہی ہے ، اٹھاون سال گزرنے کے بعد بھی ماسٹرپلان نہیں بنا، وزیراعظم عمران خان نے چھ ماہ میں نیا ماسٹرپلان بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں شہریارآفریدی نے کہاہے کہ اسلام آبادکی آبادی 20 لاکھ سے زائد ہوگئی،تجاوزات کی وجہ موثرحکمت عملی کانہ ہوناہے، ماسٹر پلان نہ ہونےکی وجہ سےمحکمہ کارکردگی نہیں دکھاسکا۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ قبضہ مافیاکاتعلق کسی بھی پارٹی سےہوبلاتفریق ایکشن ہوگا، ہم باتوں کےبجائےکام کررہےہیں،اب تک آپریشن کےدوران اسلام آبادمیں33ہزارکنال اراضی واگزارکرائی گئی۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔