yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جب آپ کو غصہ آئے تو۔۔۔

Web Editor July 16, 2018 1 min read
When you're angry then...
Share this:

اس افراتفری کی زندگی میں بہت سے کام مزاج کے خلاف بھی ہوتے ہیں، بلکہ بہت سے لوگوں کا برتاؤ بھی مزاج کے خلاف ہوتا ہے۔ ایسے میں خود پر کنٹرول کرنا بڑا مشکل ہوجاتا ہے۔زندگی جس تیزی سے بھاگ رہی ہے اور جہاں وسائل بڑھ رہے ہی  وہاں مسائل بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان مسائل سے نبرد آزما ہوتے ہوتے انسان کا اعصابی نظام متاثر ہورہا ہے۔ اگر ہم پچھلی دہائی کے لوگوں کا موازنہ کریں تو آج کی نوجوان نسل بہت جلد جذباتی  اورغصہ ہوتی نظر آتی ہے اور اس کی پہلی وجہ زندگی کا تیزی سے آگے بڑھنا  ہے۔ خواتین بہت زیادہ گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے تھکن اور اعصابی کمزوریوں کا شکار ہو جاتی ہیں۔ محدود آمدنی میں پورے ماہ کا بجٹ تیار کرنا اور اسی میں رہتے ہوئے اپنی اور بچوں کی ضروریات کا بھی مداوا کرنا،بہت مشکل ہے، اور یہیں سے وہ ذہنی اور اعصابی تناؤ کا شکار ہو جاتی ہیں۔

اسی ضمن میں اگر چند گھریلو ٹوٹکے او ر چیزوں کو اپنایا جائے تووہ ضرور مفید ثابت ہوں گی اور مثبت نتائج نظر آئیں گے۔ جن خواتین کو بہت زیادہ غصہ آتا ہو،  ان کو پودینے کی چائے کا استعمال بہ کثرت کرنا چاہیے۔  یہ چائے نہ صرف آپ کو ذہنی تناؤ سے نجات دے گی بلکہ آپ کی جلد پر بھی خوشگوار تاثر چھوڑے گی۔

ایک اسپرے بوتل میں عرق گلاب بھر کر فریج میں رکھ دیں، جب بھی آپ کو اعصابی تناؤ محسوس ہو یا آپ کے مزاج کے خلاف کوئی بات ہوجائے، اس کا چھڑکاؤ اپنے چہرے خصوصاً آنکھوں کے پپوٹوں پر کریں جس سے آپ کی تنی ہوئی رگیں بیٹھ جائیں گی اور آپ خود کو اعتدال میں محسوس کریں گی۔ بعض خواتین کا مزاج ہر وقت برہم رہتا ہے۔ بات  بات میں چیخنا ان کی عادت بن جاتی ہے، کوئی نہ کوئی بات ان کی طبیعت پر گراں گزرتی رہتی ہے جس سے گھر کا ماحول ہر وقت تناؤ کا شکار رہتا ہے۔ ایسی خواتین کو چاہیے کہ وہ دوپہر کو قیلولہ  کریں تو آئس کیوبز یا آئس بیگ سے اپنے پیروں کی تلووں کی ٹکور کریں۔ جب  ٹھنڈک دماغ اور اعصابی نظام تک پہنچے گی تو انہیں ہر وقت کی برہمی سے نجات ملے گی۔

بعض دفعہ بہت زیادہ مرچ مسالے والی غذائیں استعمال کرنے والی خواتین بھی بہت زیادہ غصہ کرتی ہیں۔ گرم مسالہ اور سرخ مرچ چوں کہ فشارِ خون کو بلند کرتے ہیں اور ان کا اعتدال سے ہٹ کر استعمال اندرونی خلفشار کا باعث بنتا ہے تو  وہ  غصے، سختی اور برہمی کی صورت میں باہر آتا ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ زیادہ مسالے دار اور تیز مرچ والے کھانوں کا کم سے کم استعمال کریں۔

زندگی بہت خوب صورت اور چند روزہ ہے، اگر ہم زندگی کو غصے، ٹینشن اور ناراضیوں میں گزار دیں گے تو وقت آخرخالی دامن اور ہاتھ رہ جائیں گے۔ خوش رہنا سیکھیں۔ اپنی ذات سے دوسروں کو بھی خوش رکھیں۔ خوشیاں بانٹنے سے انسان پر سکون اور آسودہ رہتا ہے۔گہری سانسوں  کی ورزش کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنائیں۔ صبح فجر کی نماز کے بعد اپنے گھر کے لان یا بالکونی میں آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیے اور گہری گہری سانسیں لے کر صبح کی تازہ ہوا کو اپنے اندر اتاریں اور ایک خوب صورت دن کا آغاز فطرت کی رنگینیوں کے ساتھ کیجیے۔ اس خوب صورت آغاز سے یقیناً تمام دن آپ اپنے اندرایک شادابی اور خوشی محسوس کریں گی۔

خواتین کے مخصوص ایام کے دوران بھی طبیعت میں بوجھل پن اورچڑچڑا پن آجاتا ہے جس کی وجہ سے ان ایام میں بعض خواتین لڑنے مرنے پر تیار رہتی ہیں۔ عجیب کشمکش کی کیفیت ہوتی ہے، ان ایام میں پریشر پوائنٹ کے ذریعے اپنے اعصاب کو کنٹرول میں  رکھنے کی کوشش کیجیے۔ دونوں ہاتھوں کی کلائیوں گھٹنوں کے پیچھے کے حصے اور ٹخنوں کا اپنے انگلیوں کی پوروں سے مساج کیجیے، اس سے آپ کی نسوں میں خون کی روانی بحال ہوگی، ان پریشر پوائنٹ سے ایام کے چڑچڑے پن میں کمی واقع ہوگی اور آپ خود کو ریلیکس محسوس کریں گی۔

اپنے آپ کو محسوس کروانے اور قدردانی کا تقاضہ ہر انسان کا فطری حق ہے، مگر آج کے نفسا نفسی کے دور میں بہت کم لوگ کسی کو  قبول کرنے، اسے سراہنے یا تعریف سے نوازنے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ ہر کسی کو صرف اپنے احساسات اور اپنے جذبات کا خیال رہتا ہے۔ اگر اگر ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھنے لگیں اور تعریف اور قدردانی کے چند بول ایک دوسرے کے لیے بولنے لگیں  تو  غصہ، چڑچڑاپن اور برہمی کے واقعات میں یکسر کمی واقع ہوجائے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
PPP has not given any ticket to Bhutto family
Previous Post ’پیپلز پارٹی نے بھٹو خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ نہیں دیا‘
Next Post سندھ پیپلز پارٹی کے ہاتھ سے کھِسکنے لگ
Sindh started getting rid from the PPP hand

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.