counter easy hit

پاکستان کی تاریخ کی سب سے طویل موٹروے کا افتتاح کب کیا جائے گ؟ وزیراعظم عمران خان نے حکم دے دیا

When will the longest motorway in Pakistan be inaugurated? Prime Minister Imran Khan gave the order

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سی پیک منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے، منصوبوں میں تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی، سی پیک کی تکمیل سے پاکستان ہی نہیں پورا خطہ مستفید ہوگا، ملتان سکھرموٹروے کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی بختیار سومرو، وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب ، مشیر تجارت اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پورٹ قاسم کول فائرڈ پاورپلانٹ، گوادر پاور پلانٹ، کوہالہ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ، حبکو تھرکول پاور پراجیکٹ، تھر کول پاور پراجیکٹ، ایم ایل ون، گوادرپورٹ و دیگر اہم منصوبوں پراب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔اسی طرح اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی، انفرااسٹرکچر،اورنج لائن منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اسی طرح اجلاس میں سکھرملتان موٹروے، تھاہ کوٹ حویلیاں سیکشن، ایسٹ ایکسپریس وے، نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایم ایل ون ، ڈی آئی خان ژوب منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کوبتایا گیا کہ ملتان سکھرموٹروے مکمل کیا جا چکا ہے جلد باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کو شفاف انداز میں بروقت مکمل کیا جائے۔ سی پیک کے تحت مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں کی مقررہ ٹائم فریم میں تکمیل اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کی تزویراتی پارٹنرشپ کا عملی نمونہ ہے۔ سی پیک منصوبوں پربلا تعطل پیشرفت یقینی بنانے کیلئے سی پیک اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website