yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

’’ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔۔۔‘‘ پاک فوج نے جب بھارت میں گھس کر حملہ کیا تو ٹارگٹ کے اندر دراصل کون موجود تھا؟ میجر جنرل آصف غفور کے حقیقت بتاتے ہی پوری دنیا میں سناٹا چھا گیا

MH Kazmi April 29, 2019 1 min read
WHEN, PAK, ARMY, ATTACKED, IN, INDIA, WHO, WAS, THERE, AT, THAT, TIME
Share this:

WHEN, PAK, ARMY, ATTACKED, IN, INDIA, WHO, WAS, THERE, AT, THAT, TIME

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاکستان کسی صورت بھی پلوامہ میں ملوث نہیں تھا ، آج 27 فروری کو دو ماہ ہو گئے ہیں لیکن بھارت ان گنت جھوٹ بول رہاہے ، ہم نے ذمہ دار ملک کا ثبوت دیتے ہوئے ان کی لفظی اشتعال انگیزی کا بھی جواب نہیں دیا ، جھوٹ کو سچ بنانے کیلئے بار بار جھوٹ بولنا پڑتاہے لیکن ہم نے ان کے جھوٹوں کا بھی جواب نہیں دیا اس لیے ان کو بار بار جھوٹ بولنا پڑ رہاہے ، پلوامہ میں ایک واقعہ ہوا اور یہ پہلا واقعہ نہیں تھا اس طرح کے واقعات چار سال سے جاری ہیں اور پہلے بھی ہوتے رہے ہیں ،

ہم نے کہا کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کریں ،ہم نے آپ کی ایئر سٹرائیک ناکام بنائی اور لوکل میڈیا کو بھی لے جاکر دکھایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج207 ملین پاکستانیوں کی سپورٹ سے ملک کا بھر پور دفاع کرے گی اور 27 فروری کو دہرائے گی، یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ 1971 نہیں ہے، نہ وہ فوج ہے اور نہ ہی وہ حالات ہیں ، اگر 1971 میں ہمارا آج کا میڈیا ہوتا تو بھارت کے مظالم کو بے نقاب کرتا اورآج مشرقی پاکستان علیحدہ نہ ہوتا ، میڈیا نے جو کردار دو دہائیوں میں دہشتگردی کیخلاف اور تین دن کی جنگ میں ادا کیاہے اور اس سے بہتر رول نہیں ہو سکتاہے۔ان کا کہناتھا کہ بھارت کچھ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے نوشہرہ اسٹرائیک اور بھارتی جہازوں کے گرنے کا حساب ذہن میں رکھے، جب بات ملکی دفاع اور سلامتی کی ہو تو پاکستان ہر قسم کی صلاحیت اپنائے گا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف غفور کاکہناتھا کہ پہلے بھارت نے کہا کہ انفراسٹریکچر کو گرا دیا ، بعد میں ہم نے کہا کہ ہم نے چھوٹا سا میزائل مارا جو کہ چھوٹا سا سوراخ کر کے اندر گیا ، اس قسم کے جھوٹ بولے گئے ، اگر آپ کو ابھی بھی تسلی نہیں ہوئی تو آپ اپنا میڈیا پاکستان بھیج دیں انہیں بھی سہولت فراہم کریں گے اور موقع پر لے جا کر دکھا دیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ آپ کی ایئر فورس نے ہماری ایئر فورس کے ڈر سے اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرا دیا اور اس کا بلیک باکس بھی گما دیا ۔آصف غفور کا کہناتھا کہ جھوٹ کی کوئی حد نہیں ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ بھارت میں کہا جارہاہے کہ پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو پائلٹ بتائے تھے پھر ایک ہو گیا اور وہ پائلٹ پاکستان کا تھا ، جب جنگ ہوتی ہے تو زمین سے انفارمیشن آتی ہے ، ایک ہی پائلٹ تھا جو کہ دو مختلف لوکیشن سے رپورٹ ہوا کہ گرتا ہوا دیکھا گیا ، میں نے اس کی درستگی بھی کی لیکن آپ جھوٹ بولنے کی کوشش کرتے رہے تاہم کچھ ثابت نہیں ہوا ، آج کے دور میں کوئی بات چھپتی نہیں ، ایف سولہ تو بہت بڑی بات ہے موٹر سائیکل لگ جائے تو وہ بات بھی نہیں چھپتی ۔آصف غفور کا کہناتھا کہ ہمارے امریکہ کے ساتھ تعلقات جیسے بھی ہیں لیکن آپ کے اچھے ہیں تو آپ امریکہ سے کہیں کہ بیان دیدیں کہ پاکستان کا ایک ایف سولہ کم ہے ، پاکستان نے جو نوشہرہ میں کاونٹر سٹرائیک کی اس کے بارے  میں آپ نے کسی کو نہیں بتایا ،آپ نے ایک ٹارگٹ انگیج کرنے کیلئے چار میزائل گرائے لیکن ہم نے چار ٹارگٹس انگیج کرنے کیلئے چھ میزائل گرائے ،

وہ میزائل ڈیپو کے پاس گرے ، اس کی حالت کے بارے میں بتائیں کہ وہ استعمال کرنے کے قابل ہیں یا نہیں ، جس بریگیڈ ہیڈ کواٹر کے پاس ہماری سٹرائیک گئی اس کے اندر کون تھا یہ بھی بتائیں ۔آصف غفور کا کہناتھا کہ آپ ہمارا رویہ درست کرنے کی بات کرتے ہیں ، پاکستان نے بھارت کے رویے میں تبدیلی ڈال دی لیکن ہمارارویہ تبدیل نہیں ہوسکتا۔میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ جب 28 تاریخ کو آپ میزائل فائر کرنے کی تیاری کر رہے تھے تو آپ نے ہماری تیاری بھی دیکھی ، جو ہم نے کیا وہ بھی میڈیا کو بتائیں اور اس رات کو لائن آف کنٹرول پر جو ہوا وہ بھی آپ اپنے میڈیا کو بتائیں ، ہم خواہش کرتے ہیں کہ آپ ہمارے اچھے پیغام کو دیکھیں گے اور امن کی طرف چلیں گے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج207 ملین پاکستانیوں کی سپورٹ سے ملک کا بھر پور دفاع کرے گی اور 27 فروری کو دہرائے گی، یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ 1971 نہیں ہے، نہ وہ فوج ہے اور نہ ہی وہ حالات ہیں ، اگر 1971 میں ہمارا آج کا میڈیا ہوتا تو بھارت کے مظالم کو بے نقاب کرتا اورآج مشرقی پاکستان علیحدہ نہ ہوتا ، میڈیا نے جو کردار دو دہائیوں میں دہشتگردی کیخلاف اور تین دن کی جنگ میں ادا کیاہے اور اس سے بہتر رول نہیں ہو سکتاہے ، امید ہے کہ ہمارا میڈیا ایسا ہی ذمہ دار رہے گا لیکن آپ کے میڈیا کو تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ہمارے میں ایک محاورہ ہے کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ، قوم اور سیاسی قیادت کا شکریہ جنہوں نے بھر پور طریقے سے بھارتی پراپیگنڈہ کیخلاف پاکستان کا دفاع کیا ۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Karkunan-e-Tehreek-e-Pakistan publisher
Previous Post کارکنان تحریک پاکستان کی پذیرائی
Next Post قرآن مجید کی ایک ایسی آیت جس کو پڑھ کر پانچ سو افراد مسلمان ہو گئے
QURANIC, VERSE, WHICH, FORCED, 500. PEOPLE, TO, CONVERT, AS, MUSLIM

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.