counter easy hit

نیا منی بجٹ کب پیش کیا جانیوالا ہے ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے،ہوسکتا ہے جنوری میں منی بجٹ لائیں،، اسد عمر نے آئی ایم ایف پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جہاز کو لینڈ کرانا ہے کریش لینڈنگ نہیں کرانی،، حکومت معیشت ٹھیک کرنے کیلئے پرعزم ہے ،، وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے،، نئی نویلی حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے عوام پر بجلیاں گرانےپر غور شروع کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے آئندہ ماہ منی بجٹ لانے کا امکان ظاہر کردیا، اسدعمر کا کہنا تھا کہ دسمبر 2017 میں ڈالر 105 روپے کا تھا ،آج ڈالر 138 روپے کا ہے،، سینیٹر فاروق نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کمیٹی کو آئی ایم ایف پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جہاز کو لینڈ کرانا ہے کریش لینڈنگ نہیں کرانی،جب عوام کو اعتماد ہوگا تب معاشی اصلاحات کریں گے،، انہوں نے کہا کہ روپے کی بے قدری کم ہونا شروع ہوچکی ہے ڈالر کی قدر میں اضافے کی انکوائری کے لیے تیار ہیں،ملک میں معاشی اصلاحات کا عمل شروع ہوچکا ہے،آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی جلدی نہیں،جب تک اچھا پروگرام نہیں ملتا قرض لینے کا فیصلہ نہیں کریں گے،، وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان میں اچھی میعشت کی خواہشمند ہے ،، اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے پاکستان کو معاشی مشکلات سے نوازا جائے ،، عمران خان اس بارے میں سنجیدہ ہیں،،