counter easy hit

برازیل میں 48گھنٹے کیلئے واٹس ایپ بلاک

WhatsApp blocked for 48 hours in Brazil

WhatsApp blocked for 48 hours in Brazil

براسیلیا……….برازیل میں 48گھنٹے کے لئے واٹس ایپ بلاک کردیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق برازیل کی ایک عدالت نے ملک کے موبائل سروس فراہم کرنے والے اداروں کو 48گھنٹوں کے لئے واٹس ایپ بلاک کرنے کی درخواست کی جس کے بعد ملک بھر میں سروس معطل کر دی گئی۔ساوٗ پالو ریاست کےجسٹس ٹربیونل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بدھ کی رات سے 48گھنٹے کے لئے تمام موبائل سروس فراہم کرنے والے اداروں کو واٹس ایپ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ جس کے بعد تمام کمپنیوں نے درخواست پر عمل کرتے ہوئے بدھ کی رات سے ملک بھر میں واٹس ایپ سروس معطل کر دیا ہیںجو آج رات بحال کر دی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ بلاک کرنے کی اصل وجہ کی وضاحت نہیں کی گئی لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ ملک میں مسلسل جاری فوجداری مقدمے کی سماعت کا حصہ ہے۔ عالمی سطح پر مقبول پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن جو روز مرہ کی زندگی کا حصہ بن چکی ہیں، جس کے بند ہونے سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔