counter easy hit

جو کہتے ہیں پورا کرکے دکھاتے ہیں، چیئرمین پی سی بی

لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم جو کہتے ہیں پورا کرکے دکھاتے ہیں اور خوشی ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔

What we say by completing, words, Chairman PCBویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز چاہتا ہے کہ کھلاڑیوں کا اعلان تاخیر سے کیا جائے، دوسری انٹرنیشنل ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں، پی ایس ایل دنیا کا بڑا برانڈ بن چکا ہے، ہمارا ساتھ دیں اور رہنمائی کریں اچھا لگے گا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 31 مارچ کو دورہ پاکستان کیلیے آئے گی، تینوں میچز کراچی میں یکم، دو اور تین اپریل کو کھیلے جائیں گے۔