counter easy hit

سعودی ولی عہد کی بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات، ارجنٹینا میں بیٹھ کر کیا بات چیت کی؟

نئی دہلی ، قاہرہ(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے ملاقات کی ہے اور انہیں بھارت کی ٹیکنالوجی، فارم اورانرجی سیکٹرمیں سرمایہ سے متعلق منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا ۔  بھارتی حکام اور سعودی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق ارجنٹینا میں جی 20سمٹ کے لیے موجود دونوںبیونوس آئرس میں ایک شہزادے کی رہائش گاہ پر ملے اور سعودی عرب کی طرف سے بھارت کو پٹرولیم پراڈکٹس کی سپلائی پر بات چیت کی گئی جس دوران سعودی ولی عہد نے آمادگی کا اظہار کیا۔ جی۔20 کانفرنس ارجنٹینا کے بیونس آئرس میں جمعہ کو شروع ہوگئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق اکتوبرمیں سعودی قونصلیٹ میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد جی 20سمٹ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ ہے جہاں سعودی ولی عہد بھی شریک ہیں۔ ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد نے مودی کو بتایاکہ وہ جلد ہی بھارت کے نیشنل انوسٹمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ میں سرمایہ کاری کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جس سے پورٹس کی عمارات، ہائی ویز اور دیگر منصوبے مکمل کرنے میں آسانی ہوگی ۔