counter easy hit

دنیا کا سب سے بڑا ڈاکٹر اور 10 بار کا نوبل انعام یافتہ سائنسدان پنجاب کے اہم شہر سے گرفتار ۔۔۔۔۔ یہ وہاں کیا کر رہا تھا ؟ جانیے

چنیوٹ (ویب ڈیسک) 10 بار کے نوبل انعام یافتہ اور دنیا کا سب سے بڑا اور اصلی ڈاکٹر ہونے کا دعوے دار پنجاب کے اہم شہر سے گرفتار ۔۔۔ ڈاکٹر اور سائنسدان ہونے کا دعویٰ کرنے والا پکڑاگیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت اورپولیس نے خود کو نوبل انعام یافتہ ایم بی بی ایس

ڈاکٹر کہنے والے سب سے بڑے جعلی سائنسدان ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ، موصوف نے سوشل میڈیا پرپروفیسر ڈاکٹر آر یو عمران احمد سائنسدان کے نام سے تشہیری مہم شروع کر رکھی تھی ،ذرائع کے مطابق جعلی پروفیسر ڈاکٹر آر یو عمران چنیوٹ کے مین بازار گلی اصلاح سکول میں کلینک بنا کر لوٹ مار کر رہا تھا، میڈیا کی نشاندہی پر پولیس نے خود کو بڑھا چڑھا کر سوشل میڈیا پر اپنی مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، مذکورہ سائنسدان پروفیسر ڈاکٹرکا کارڈ اتنا دلچسپ تھا کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس میں ملزم نے خود کو اصلی ڈاکٹری کرنے و الا دنیا کا سب سے بڑا ڈاکٹر لکھا ہوا ہے ، متعلقہ افسروں کا کہنا ہے کہ یہ شخص دنیا کی ہر بیماری کا علاج کرنیکا دعویٰ کرتا ہے ، ملزم کے وزٹنگ کارڈ پر ” 10 نوبل انعام یافتہ ،40 شاہ فیصل انعام ،100 سائنسی کارنامے ، 361 قوانین میڈیکل عدلیہ کا موجد” جیسے کوائف درج ہیں جبکہ 5500روپے ایڈوانس فیس لیکر ” 10 روز میں پیچیدہ لاعلاج بیماریوں کا علاج ” کی تحریر بھی اسی کارڈ کا حصہ ہے ۔ ہر طرف چرچے ہونے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے

اس مشکوک اور پراسرار شخصیت کو گرفتار کر لیا اور اس سے تفتیش جاری ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مختلف واقعات میں چار لڑکوں اور دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ حافظ آباد میں جلالپور بھٹیاں ونیکی تارڑ میں بااثر چودھریوں کے بگڑے رئیس زادوں احمد شجاع اور فراز نے ساتھیوں سے ملکر غریب محنت کش احسان اللہ کی بیوی کو گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور دھمکیاں دیتے رہے کہ کسی کو بتایا تو تمہیں اور تمہارے بچوں کو پورے خاندان سمیت قتل کردینگے، پولیس ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ متاثرہ شخص نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ دریں اثنا حیدر آباد تھل میں ملزم ظفر اقبال نے ساتھی ہاشم سے ملکر سلیمہ بی بی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ڈسکہ میں دو بچوں عبدالمنان اور عبدالحنان کو اوباشوں شہریار اور اسکے چار ساتھیوں نے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ موترہ میں کمسن عمران کو ملزم اکاش مسیح جبکہ اوکاڑہ میں 11 سالہ محمد علی کو ابرار، علی عباس اور اعجاز نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا