counter easy hit

فیس بک ‘نیوز فیڈ’ کے ساتھ کیا کرنے جارہی ہے؟

فیس بک کو لگتا ہے کہ صارفین کے لیے ایک نیوزفیڈ کافی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنی موبائل ایپ میں سیکنڈری نیوزفیڈ کا تجربہ شروع کردیا ہے۔جی ہاں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں فیس بک ایپ کے بِیٹا ورژن میں سیکنڈری نیوز فیڈ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔اس میں موجودہ نیوزفیڈ تو ہوم ٹیب کی شکل میں بدستور موجود ہے جبکہ ایکسپلور ٹیب کے ذریعے دوسری نیوز فیڈ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔اس نیوز فیڈ میں ایسی تصاویر، ویڈیوز اور مضامین وغیرہ کو پیش کیا جائے گا جو صارف کی دلچسپی کے مطابق ہوں گی مگر ان کا تعلق ایسے پیچز سے ہوگا جنھیں لائیک یا فالو نہیں کیا جارہا ہوگا۔

درحقیقت یہ ٹیب انسٹاگرام کے سرچ اور ایکسپلور ٹیب سے ملتی جلتی ہے۔فیس بک اس ایکسپلور ٹیب کے ذریعے صارفین کو ایسے پیجز میں دلچسپی لینے میں مجبور کرے گی جنھیں وہ لائیک یا فالو نہ کررہے ہو اور ان کا مواد نیوزفیڈ پر نظر نہ آتا ہو۔یہ ٹیب فیس بک کی جانب سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ویڈیوز دیکھنے پر مجبور کرنے کی حکمت عملی کا بھی حصہ ہے۔انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے ملنے جلتے اس فیچر کے ذریعے فیس بک اپنے نیوزفیڈ پر ہونے والی تنقید کو بھی کم کرنا چاہتی ہے۔چونکہ یہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں ڈیوائسز کے بِیٹا ورژن میں موجود ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فیس بک اس فیچر کو بہت جلد متعارف کرانے والی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website