counter easy hit

یہ کون سا بزنس ہے بھائی ۔۔۔۔مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے جارہے ہیں؟ انکشاف نے سب کو دنگ کر ڈالا

What is this Business Brother ... How are the assets of Maryam Nawaz growing? Discovery stunned everyone

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے، تفصیلات سامنے آ گئیں، دستاویزات کے مطابق مریم نواز کو 6 سال کے دوران 79 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار روپے تحفے میں ملے،مریم نواز رقوم اورتحفے نواز شریف،حسن نوازاورحسین نوازسے وصول کرتی رہیں،مریم نواز تحفے وصول کرتے کرتے کروڑوں روپے کی مالک بنتی گئیں۔ دستاویزات کے مطابق مریم نوازکے اثاثے7کروڑ35لاکھ سے بڑھ کر 83 کروڑ 7لاکھ 30ہزارروپے ہوگئے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کوئی ایسا ذریعہ نہیں تھا جس سے ان کی آمدنی روزبروز بڑھتی،دستاویزات کے مطابق مریم نواز کو 2011 میں 3 کروڑ 70 لاکھ اور 2012 میں 5 کروڑ 16 لاکھ کے تحائف ملے، 2013میں3 کروڑ 58 لاکھ ،2014 میں 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کے تحائف ملے، 2015میں 31کروڑ5لاکھ روپے اور2016 میں 17 کروڑ 25 لاکھ روپے کے تحائف ملے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے واضح کیا ہےکہ 50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے۔کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ انکم ٹیکس فائلر کی تعداد 25 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کا مرحلہ مزید آسان کررہے ہیں، سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کیلئے سافٹ ویئر لانچ کردیاہے، سیلز ٹیکس سافٹ ویر ٹیکس دہندگان پر عائد سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں مرکزی سسٹم آجائے کہ کتنا پیسہ منتقل ہورہا ہے، ہم نے دکانداروں کوسمجھایا ہے، دو علیحدہ اسکیم دی ہیں، قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ ٹیکس ادا کرنے والے کو فارن کرنسی اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز، انجینئر اور تعلیمی اداروں کو نوٹس بھیجے ہیں، جو بھی سیکٹر آمدنی کرتا ہے، اسے ٹیکس دینا ہوگا، بڑی تعداد میں ریسٹورنٹس کو ٹیکس ادا کرنے کا پابند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کوپیسوں کی منقلی میں سہولت ہونی چاہیے، سیلز ٹیکس ادا کرنے والے صارف پکی رسید حاصل کریں، سیلزٹیکس بنیادی طور پر سرکاری رقم ہوتی ہے، ذاتی رائے ہے ٹیکس ادا کرکے بیرون ملک جانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔شبر زیدی نے مزید کہا کہ بے نامی اثاثے ڈھونڈنا آسان نہیں ہے، وہی بے نامی اثاثے سامنے آئے جو عدالت کے ذریعے سامنے آئے، بے نامی اثاثوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، ان کی تلاش کیلئے وزیراعظم نے بھی سخت احکامات دیے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website