counter easy hit

گرم سے ستائے پاکستانیوں کی سنی گئی، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

Warm Pakistanis heard, Meteorological Department told the citizens the cool news

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) راولپنڈی/اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران زیریں سندھ کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کو سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، ٹھٹھہ، شہیدبینظیرآباد، کراچی، حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مکران، قلات، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران زیریں سندھ کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد، کراچی، سکھر، ٹھٹھہ، میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش سندھ میں میرپور خاص36، کراچی (نارتھ کراچی32، صدر28، یونیورسٹی روڈ20، سرجانی12، لانڈھی، جناح ٹرمینل08، ایئرپورٹ 05، فیصل بیس، کیماڑی03، ناظم آباد02) اسلام کوٹ17، روہڑی14، کلوئی14، چھور، حیدرآباد03، ٹنڈوجام02، سکھر01، پنجاب میں نورپورتھل30، کوٹ ادو، لاہور، جوہرآباد02، فیصل آباد01، خیبرپختونخوا میں دیر 05، کاکول02، کشمیر میں راولاکوٹ02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت45، سبی، نورپورتھل، بھکر42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خیال رہے کہ مون سوسن کا ایک سلسلہ شہر قائد میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث کراچی میں بارشوں کا سلسلہ پہلے سے ہی جاری ہے اس سے قبل بھی مون سون بارشوں کی وجہ سے شہر قائد میں تباہی دیکھنے میں آئی اور ساتھ ساتھ ہی ضلعی و صوبائی انتظامیہ کی ساری کارکدگی بھی کھل کر سامنے آگئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website