counter easy hit

عمران خان حکومت آتے ہی تیل کا بہت بڑا ذخیرہ دریافت ۔۔ یہ ذخیرہ کس علاقے میں ہے اور کتنا تیل نکل سکتا ہے؟

زیارت (ویب ڈیسک ) ماری پیٹرولیم نے بلوچستان میں زیارت کے مقام پر تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔ ماری پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے بلوچستان میں زیارت کے مقام سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے ، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 1500 بیرل تیل نکل رہا ہے ۔

ماہرین کے مطابق تیل کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کچھ کمی ضرور آئے گی۔اس سے پہلے او جی ڈی سی ایل کو تیل و گیس کی تلاش کے عمل میں ضلع کوہاٹ میں ایک بڑی کامیای ہوئی ہے، کمپنی نے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے والے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں نیا کنواں دریافت کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 2٫2 ملین مکعب فٹ گیس اور 700 بیرل تیل یومیہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔ماہرین کے مطابق ملک میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں جنہیں دریافت کرکے خام کی تیل کی درآمد پر سے انحصار کم ہوسکتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت بھی ہوسکتی ہے، پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی طلب کا 80 فیصد امپورٹ کرکے پورا کرتا ہے۔ اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے پنجاب میں ڈسٹرکٹ چکوال میں تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے پنجاب کے ڈسٹرکٹ چکوال میں سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 313 بیرل تیل نکل رہا ہے، ماہرین کے مطابق تیل کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کچھ کمی ضرور آئے گی۔