counter easy hit

ملکی تاریخ میں جمعے کے روز کون کون سے تاریخی فیصلے کیے گئے؟

لاہور: جمعہ کا دن تاریخی فیصلوں کا دن بن گیا، پاکستان کی بڑی عدالتوں نے بڑے بڑے فیصلے جمعہ کے روز سنائے۔

تفصیلات کے مطابق 20 جولائی 2007 بروز جمعہ سپریم کورٹ کے 13 رکنی بنچ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کوچیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ہٹانے کے پرویز مشرف کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔ 28 ستمبر 2007 بروز جمعہ کو سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ سابق صدر پرویز مشرف وردی میں رہتے ہوئے صدرارتی انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ 31 جولائی 2009 کو بھی جمعے کا روز تھا جب عدالت عظمی نے پرویز مشرف کے ایمرجنسی نافذ کرنے کے اقدام کر غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔سابق صدر پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو کو ملک بھر میں ایمرجنسی نافذکی تھی۔ 28 جولائی 2018کو بھی جمعہ کا روز تھا جب سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سنایا اور نواز شریف کو پانامہ اسیکنڈل میں نا اہل قرار دے دیا تھا۔8ستمبر 2017 کو جمعے کے روز ہی لاہور ہائیکورٹ نے ثقافتی ورثے کو بنیاد بنا کر اورنج لائن منصوبے پر پابندی لگائی تھی، 15 دسمبر 2017 کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کھولنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی تھی۔جب کہ اسی روز پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کا نا اہلی کا فیصلہ آیا تھا جس میں جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔جب کہعمران خان کو اہل قرار دے دیا گیا تھا،13 اپریل 2018ء کو بھی جمعے کا دن تھا جب جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تا حیات نا اہل قرار دے دیا تھا۔ اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کو تا حیات نا اہلی قرار دے دیا تھا۔اب احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ بھی 6جولائی کو سنانا ہے۔6 جولائی کو بھی جمعہ ہے۔اور جمعہ کے روز ہی شریف خاندان کے خلاف اتنے بڑے کیس کا فیصلہ آئے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے خلاف عدالتی فیصلے کے لئے جمعہ کے دن کا انتخاب جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی نا اہل جمعہ کے روز ہی کیا گیا‘ پاکستانی تاریخ میں پانچ بڑے فیصلوں کے لئے بھی اسی دن کا انتخاب کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کے 13 رکنی بنچ نے پرویز مشرف کے ہاتھوں معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی کا فیصلہ 20 جولائی 2007ء بروز جمعہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کی 3 نومبر 2007 کی ایمرجنسی اور پی سی او کو غیرآئینی قرار دینے کا تاریخی فیصلہ 31 جولائی 2009 بروزجمعہ کو ہی سنایا تھا۔ پانامہ کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کے ججز کے پانچ رکنی پنچ نے نا اہل قرار دیا تھا اور ان کی نااہلی کا فیصلہ بھی 28 جولائی 2017ء بروز جمعہ کو سنایا گیا تھا۔ گذشتہ جمعہ کو سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو پراجیکٹ جاری رکھنے کا حکم نامہ دیا تھا۔ 15 دسمبر2017 بروز جمعہ کو سپریم کورٹ نے دو اہم کیسز کا فیصلہ سنایا۔ حدیبیہ پیپر ملز پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیل مسترد کردی گئی جبکہ عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس میں عمران خان کیخلاف ن لیگ کی درخواست خارج کرتے ہوئے اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website