counter easy hit

بھارتی میڈیا پاک فوج کی ایسی کیا چیز دکھانے لگ گئی جس پر مودی سرکار نے آپے سے باہر ہو کر اپنے ہی میڈیا کے خلاف بڑی کارروائی کر ڈالی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کی جمہوریت کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہو گیا جہاں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی میڈیا بریفنگ دکھانے پر بھارتی حکومت نے 13 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کردیئے۔22 فروری کی میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج نے بھارت کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان سے نہ اُلجھو،اگر بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی تو ہر قیمت پر آخری سانس اور آخری گولی تک مادر وطن کا دفاع کریں گے، اپنا دفاع اور اپنا رد عمل ہمارا حق ہے۔بھارت کی وزارت و اطلاعات نشریات کی جانب سے ترجمان پاک فوج کی میڈیا بریفنگ دکھانے پر ترنگا ٹی وی سمیت 13 چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بھیجے گئے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چینلز نے ترجمان پاک فوج کی میڈیا بریفنگ 20 منٹ اور 45 سیکنڈ تک بلاتعطل براہ راست نشر کرکے ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔