counter easy hit

خورشید شاہ نے عوام اور خواص کو کیا مشورہ دے دیا ؟ جانیے

What did Khurshid Shah give to the people and the people? Get it

سکھر(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے سیاسی ورکرز اور عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھر سے نکلتے وقت اپنی گاڑیوں، خصوصاً گاڑیوں کی ڈگی چیک کرلیا کریں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جیل کی ہوا نہیں کھائی لیکن ہمیں جیل جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے وہ اپنی گاڑیوں کی ڈگی چیک کر کے گھر سے نکلا کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں جیل میں ڈالنے سے عوام کو سہولت ملتی ہے تو پوری اپوزیشن کو جیل میں ڈال دیں، گرفتاریاں صرف عمران خان کی ناکامیاں چھپانے کے لئے ہیں۔خورشید شاہ نے موجودہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کسی ایک منصوبے کا بتا دے جو انہوں نے شروع کیا ہو، عمران خان ایک سال میں کون سی تبدیلی لائے،مہنگائی کی شرح میں اضافے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے جو چیز ایک روپے کی تھی، آج ڈھائی روپے کی ہے۔دوسری جانب خبر یہ ہے کہ ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ اس وقت منشیات سمگلنگ کے الزام میں جیل میں ہیں جہاں ان سے اہل خانہ نے ملاقات اور اس میٹنگ کے احوال سے متعلق سینئر صحافی حامد میرنے بڑا انکشاف کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ” قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رکن رانا ثنااللہ نے آج لاہور کی کیمپ جیل میں تین روز کے بعد اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے جس دوران انہوں نے ہدایت کی کہ میرے لیے جیل میں کسی قسم کی بھی سہولتوں کی بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی میرے لیے پروڈکشن آرڈر ز جاری کرنے کامطالبہ کیا جائے کیونکہ یہ میرے اعصاب کو کمزور نہیں کر سکتے اور پوری دنیا اس بات سے آگاہ ہے کہ میں معصوم ہوں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website