counter easy hit

سینئر صحافیوں نے ایسا سوال کھڑا کر دیا کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

Scientists discovered the treatment of AIDS, more details in this news

کراچی(ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی 35سال اقتدار میں رہنے والوں کے پہلے احتساب کی حکمت عملی درست ہے،چیئرمین نیب کا یہ کہنا ٹھیک نہیں،ان کی کانفرنس پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس لگ رہی تھی،عمران خان کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اگر کسی بادشاہ نے انہیں این آراو کیلئے اپروچ کیا ہے تو اس کا نام بتائیں،بیوروکریٹس کی بڑی تعداد دہری شہریت رکھتی ہے، کرپشن کی انکوائری بیوروکریسی سے شروع کی جانی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، ارشاد بھٹی، سلیم صافی، ریما عمر، بابر ستار اور حفیظ اللہ نیازی نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال 35سال اقتدار میں رہنے والوں کا پہلے حساب ضروری ہے، چیئرمین نیب، کیا چیئرمین نیب کی حکمت عملی درست ہے؟ارشاد بھٹی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی پہلے 35سال اقتدار میں رہنے والوں کے احتساب کی حکمت عملی درست ہے، حکومت میں چند ماہ والوں کے ساتھ ایسے لوگ بھی ہیں جو پچھلی حکومتوں میں بھی ساتھ تھے ان کا کوئی کیس ہے تو اسے بھی پہلے لیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website