counter easy hit

نواز شریف اور آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں ملک میں کیا ہو سکتا ہے؟ صف اول کے تجزیہ کاروں نے رائے دے دی

کراچی (ویب ڈیسک) زرداری کی گرفتاری پر سڑکوں پر احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا ہے‘پی پی حکومت کو پارلیمان میں ٹف ٹائم دے سکتی ہے ‘ صنم بھٹو کے پاس سیاست کا تجربہ نہیں ‘ آصفہ بھٹو زرداری سیاست میں کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ یہ کہنا تھا نجی ٹی وی نیوز چینل
کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس ‘ حفیظ اللہ نیازی ‘ سلیم صافی اور بے نظیر شاہ کا جو میزبان ابصاء کومل کے پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ مظہر عباس نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس بہت ہی محدود آپشن دستیاب ہیں ، زرداری حکومتی اتحادیوں کو توڑنے کی کوشش ضرور کریں گے زرداری کی گرفتاری پر احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ‘ صنم بھٹو کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ سیاست میں کوئی کردار ادا کرسکیں تاہم اگر بلاول بھٹو کسی پرابلم میں آتے ہیں تو شاید آصفہ بھٹو آگے آئیں ۔ سلیم صافی نے کہا کہ زرداری کی گرفتاری کی صورت میں یہ کہنا درست ہوگا کہ سخت احتجاج دیکھنے کو نہیں ملے گا اور ویسے بھی پیپلز پارٹی کا کارکن وہ نہیں ہے جس طرح سے محترمہ کے دور میں ہوا کرتا تھا ۔ بے نظیر شاہ کا کہنا تھا کہ زرداری کی گرفتاری کی صورت میں جوائنٹ اپوزیشن کرکے وہ سڑکوں پر احتجاج کی ایک صورت پیدا کرسکتے ہیں ۔ حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کا رویہ نرم ہوتا ہے تو ورکر کچھ کرنا بھی چاہے تو نہیں کرسکتا ہے اسی طرح سے زرداری کا رویہ بھی اثر انداز ہوگا۔