counter easy hit

آج 65 نشستوں پر پاکستان کے کن حلقوں میں انتخابات جاری ہیں

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ بھر میں آج ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے انتظامات مکمل کر لیے گئے اور انتخابی سامان متعلقہ اضلاع میں پہنچا دیا گیا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم ہو گئی۔ جن اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں ان میں انتخابی سامان کی ترسیل بھی مکمل کر لی گئی ۔ کراچی سمیت دیگر اضلاع میں 65 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور5 لاکھ سے زائد مرد اور خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے متعلقہ حلقوں میں 389 پولنگ اسٹیشن قائم کر دیے گئے ہیں۔ 2800 سے زائد الیکشن کمیشن کا عملہ الیکشن کے دوران ڈیوٹی دے گا۔ دوسری جانب صوبہ سندھ اورخیبرپختونخواہ میں بلدیاتی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ اور خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی نشستوں پرضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بلا تعطل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 364 اور سندھ میں 65 نشستوں پرپولنگ جاری ہے۔ سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے 389 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جبکہ کراچی کے 6 اضلاع میں 26 نشستوں پرووٹنگ جاری ہے۔ یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اورکونسلرز کی سیٹوں پرالیکشن ہورہا ہے، چیئرمینزکی 4 نشستیں رکن سندھ اسمبلی بننے والے ارکان نے خالی کیں۔ مجموعی طورپر سندھ بھرمیں 5 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پشاورمیں ٹاؤن کونسلزکی سطح پر6 خالی نشستوں پرضمنی الیکشن ہو رہا ہے، بلدیاتی نشستوں پر ووٹنگ کے لیے 85 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ انتخابی معرکے میں پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، اے این پی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی معرکے میں شامل ہیں