counter easy hit

صابن کوآئس کریم کی طرح مزے لے لے کرکھانیوالی 21سالہ لڑکی کیساتھ راتوں رات کیاہوگیا؟جان کرآپ بھی ایساکرناشروع کردیں گے

What a 21-year-old girl having fun with as a soap-cream cream will be done tonight? Will you even smile?

جکارتہ (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں ایسے متعدد افراد موجود ہیں جن کے کھانے پینے کی عادت سے دوسرے لوگ تو پریشان ہوتے ہیں۔تاہم وہ خود اپنی عادت سے نہ تو پریشان ہوتے ہیں اور نہ ہی انہیں ایسا کرتے ہوئے عجیب لگتا ہے۔ماضی میں ایسی خبریں آتی رہی ہیں کہ لوگ پتھر، شیشے اور پلاسٹک کھانے کے عادی ہیں۔تاہم اب انڈونیشیا سے ایک ایسی منفرد خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔انڈونیشیا کی 21 سالہ لڑکی اپنی فنکارانہ مہارتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ صابن کو آئس کریم کی طرح کھانے کی وجہ سے اسٹار بن گئی ہیں۔جی ہاں، انڈونیشیا کے صوبے جاوا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خشوگ آصفہ دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر اسٹار بن گئی ہیں۔خشوگ آصفہ دراصل ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انڈونیشیا میں اسٹار بن گئی تھیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں خشوگ آصفہ کو بیوٹی صابن کو کسی آئس کریم کی طرح کھاکر اس کے مزے لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔خشوگ آصفہ کی اس ویڈیو کو ایک ہی ہفتے میں 2 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا، جس کے بعد انہوں نے دیگر ویڈیوز بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں وہ رنگ برنگی صابن کھاتی دکھائی دیں۔خشوگ آصفہ صابن کو آئس کریم کی طرح کھانے کے بعد اس کے ذائقے سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ کس طرح کے صابن کا ٹیسٹ کیسا ہے؟خشوگ آصفہ کی جانب سے صابن کھانے کی پہلی ویڈیو رواں ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے انڈونیشیا میں وائرل ہوگئی۔ان کی پہلی ویڈیو وائرل ہوتے ہی مقامی میڈیا میں ان کی دھوم مچ گئی اور لوگوں نے ان سے مختلف برانڈز کے صابن کھاکر ان کا ذائقہ بتانے کی فرمائش بھی کی۔مقامی میڈیا سے اپنے صابن کھانے کے شوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خشوگ آصفہ نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے 2 سال قبل اس وقت صابن کو چکھا تھا جب وہ امید سے تھیں۔خشوگ آصفہ کا کہنا تھا کہ جب وہ ماں بننے والی تھیں تو انہوں نے پہلی بار صابن کو چکھا جس کے بعد انہیں صابن چکھنے کی عادت ہوگئی جو آہستہ آہستہ بڑھتی گئی۔اب وہ صابن کو چکھنے کے بجائے کسی آئس کریم کی طرح مزے لے لے کر کھاتی ہیں اور ساتھ ہی وضاحت کرتی ہیں کہ کس برانڈ کے صابن کا ٹیسٹ کیسا ہے؟اب تک انہوں نے ملٹی نیشنل برانڈز کے دنیا بھر میں زیادہ فروخت ہونے والے صابن کو کھانے کے بعد ان کے ٹیسٹ سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website