counter easy hit

پاک ویلفیئر ٹرسٹ سعودی عرب کا قیام وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔بشارت انجم آرائیں

Basharat Anjum

Basharat Anjum

جدہ (نوید فاروقی) پاک ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام سعودی عرب میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سعودی عرب میں مقیم پاک ویلفیئر ٹرسٹ کے ممبران نے متفقہ طور پر ملک ناصر اعوان کو سرپرست اعلیٰ جبکہ سماجی کارکن صدر امن کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان بشارت انجم آرائیں کو چیرمین پاک ویلفیئر ٹرسٹ منتخب کیا گیا۔

جب کہ ایگزیکٹو کمیٹی میں حاجی ظہور رمضان،سید مظاہر شاہ ملک ندیم ،عجب منہاس،خرم شہزاد،افتخار نور،حاجی عمران،میاں محمد مجید،اور محمد عرفان کو منتخب کیا گیا اجلاس میں ممبران و اراکین نے خاصی تعداد میں شرکت کی۔

پاک ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام احسن اقدام ہے حالات و واقعات کے مد نظر رکھتے ہوئے اس کو وقت کی اہم ضرورت تصور کرتے ہیں اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے اس عمل کو سراہتے ہیں پاک ویلفیئر ٹرسٹ کے ممبران ان کے جسم کے اعضاء میں سے کوئی بھی عضو ٹوٹ جانے کی صورت میں 5ہزار سعودی ریال ادا کیا جائے گا جبکہ خطرناک حادثہ پیش آنے یا موت کی صورت میں پاک ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان اوورسیز پاکستانیز کے ممبران کو 30ہزار سعودی ریال کی ادائیگی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار آرائیں انٹر نیشنل یوتھ فورم کے مرکزی صدر اور پاک ویلفیئر ٹرسٹ سعودی عرب کے نو منتخب چیرمین وبشارت انجم آرائیں نے پاک ویلفیئر ٹرسٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہم پاک ویلفیئر ٹرسٹ اوورسیز سمیت پاکستان میں بھی عوامی خدمت جاری رکھے گی اور انشاء اللہ اپنے مشن عوامی خدمت میں کامیاب ہونگے۔