counter easy hit

دھرنوں کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چارج سے انکار کرنیوالا ایس ایس پی برطرف

Mohammad Ali

Mohammad Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چارچ اور تشدد کے احکامات نہ ماننے کی پاداش میں حکومت نے ایس ایس پی محمد علی نیکوکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایس ایس پی محمد علی نیکوکار کو برطرف کیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایس ایس پی کو گھر بجھوانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایس ایس پی نیکوکار نے پاکستان تحریک انصآف اور عوامی تحریک کے دھرنوں میں تشدد کے استعمال کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں دھرنے کے شرکاء پر تشدد کے احکامات تحریری طور دئیے جائیں۔

زبانی احکامات پر وہ کارروائی نہیں کر سکتے ، احکامات نہ ماننے پر حکومت نے محمد علی نیکوکار سے چارج لے لیا تھا اور اب سات ماہ بعد وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایس ایس پی کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر سزا دیتے ہوئے نوکری سے ہی فارغ کر دیا گیا ہے۔