counter easy hit

  محکمہ موسمیات نے ’موسم چینل اور موبائل ایپ‘ متعارف کرادی

محکمہ موسمیات نے ’موسم چینل اور موبائل ایپ‘ متعارف کرادی

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عوام کو موسمی حالات سے بروقت آگاہی کے لیے موسم چینل اور موبائل ایپلیکشن متعارف کروا دی۔

یس نیوز کے مطابق موسم کی صورتحال سے عوام کو ہر لمحہ آگاہ رکھنے کے لیے محکمہ موسمیات نے چینل کے ساتھ ساتھ موبائل ایپ بھی تیار کرلی ہے۔ موبائل ایپ اور موسمیاتی یوٹیوب چینل سے موسم کی بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی، عام آدمی کو موبائل ایپ پر آڈیو ویڈیو پیغامات کے ذریعے موسم کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا، موسم کی صورتحال کو خبر نامے کے ذریعے عام آدمی تک پہنچایا جائے گا۔

سوشل میڈیا اور موبائل ایپ پر موسمیاتی ایپ دستیاب ہوگی جب کہ محکمہ موسمیات کے میڈیا اسٹوڈیو کو اور نئی ویب سائٹ بھی لانچ کر دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خاننے محکمہ موسمیات میں آئی ٹی سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔

weather, department, of, Pakistan, introduced, new, app, for, providing, information, to , public, about, weather,

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website