counter easy hit

ہمیں بھارت کا کشمیر کے حوالے سے فیصلہ قبول نہیں ۔۔۔۔ ایسی آواز بلند کر دی گئی کہ نریندر مودی بھی چکرا جائیں گے

We do not accept India's decision regarding Kashmir ... A voice was raised that Narendra Modi would also go astray

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی رکن پارلیمان لیام بائرنی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ کسی طور قابل قبول نہیں۔برطانوی رکن پارلیمان لیام بائرنی نے کشمیریوں کی حمایت میں مودی اور برطانوی پارلیمان کو ویڈیو پر دو ٹوک پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 جموں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کا ضامن ہے جسے ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ کسی طور قابل قبول نہیں، بھارتی حکومت کے فیصلے سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔لیام بائرنی کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں، مزید ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی سے مقبوضہ کشمیر کو سب سے بڑا ملڑی زون بنا دیا گیا، انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کرنا شرمناک اور خطرناک ہے، اس کی وجہ سے دنیا وادی کے حالات سے بھی بے خبر ہے۔لیام بائرنی نے مزید کہا کہ ہمیں متحد ہوکر مودی سرکار کو پیغام دینا ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو ہر ممکن انداز میں انصاف دلانا ہوگا، بھارتی حکومت کو تمام غیرقانونی اقدامات واپس لینا ہوں گے۔اس سے پہلے مریکا نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فیصلے کے باعث خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہوسکتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سےمتعلق بھارت کی قانون سازی کا جائزہ لیا جارہا ہے، بھارتی فیصلے کے باعث خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کے وسیع مضمرات ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی گرفتاریوں اور مسلسل پابندیوں کی اطلاعات پر ہماری تشویش برقرار ہے، تمام فریق ضبط و تحمل سے کام لیں، انفرادی حقوق کا احترام کیا جائے اور قانونی طریقہ کار پر عمل کیاجائے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرحد پاردہشت گردی کی روک تھام کےلیےسخت اقدامات کیےجائیں، جو لوگ متاثر ہوئےہیں ان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں، فریقین کنٹرول لائن پر امن و استحکام برقرار رکھیں، پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website