counter easy hit

۔ کشمیر کے مسئلہ پر پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد اب تک کی سب سے بڑی خبر

۔ The biggest news ever since the situation arose on the Kashmir issue

لاہور ( ویب ڈیسک ) بھارت نے پاکستان سے تجارتی اور سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے اپیل کر دی ہے ۔ کشمیر پر ظلم و ستم کرنے والا بھارت پاکستان کے سا منے گھٹنوں کے بل جھک گیا ۔ پاکستام کے بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کے محض اعلان پر ہی بھارت کے ہوش ٹھکانے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی وزارت خارجہ نے پاکستان سے تعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔ بھارت نے درخواست کی کہ بات چیت کا راستہ کھلا رکھنا چاہیے ۔ واضح رہے کہ پاکستان بھارت کے تمام داؤ پیچ کو غور سے دیکھ رہا تھا ۔ بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان کے رد عمل پر بھارت نے منت سماجت شروع کر دی ہے۔ دوسرے جانب پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا سفیر بھارت نہیں بھیج رہا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے ۔ پاکستان ، کشمیر کی سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔ ڈاکٹر فیصل نے پیغام دیا کہ بھارت کی جارحیت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے ۔ انھوں نے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں تمام آپشنز استعمال کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرتارپور راہداری پر اپنا کام جاری رکھے گا ۔ انھوں نے بھارت کو تنبیہ کی کہ خوف کا لفظ ہماری لغت میں نہیں ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website