counter easy hit

ہم تو پہلے ہی آپ کی حمایت کا اعلان کرچکے

کراچی: جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پیر پگارا نے کہا کہ ہم پہلے ہی عمران خان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں‘ الیکشن میں بھی ہر ممکن تعاون کیا، آئندہ بھی بھرپور ساتھ دیں گے۔ جبکہ جہانگیر ترین نے تعاون پر پیرپگارا کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے کراچی آکر ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔