counter easy hit

این اے 132 لاہور

لاہور: این اے 132 لاہور سے کامیاب ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرا دیں، آر او نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست قرار دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق این اے 132 لاہور سے کامیاب ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات آر او کو جمع کرادیں۔ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے 19 لاکھ 34 ہزار 447 روپے الیکشن پر خرچ کئے جبکہ گاڑیوں میں تیل کی مدمیں 6 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اشتہارات کے لئے 11 لاکھ روپے خرچ کیے،آراونے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست قرار دے دیں۔