counter easy hit

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی کپل شرما شو میں شرکت

Wasim Akram Kapil

Wasim Akram Kapil

مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے نئے شو میں سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کو مدعو کیا تھا۔
ممبئی: (یس اُردو) مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو میں سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کو بھی مدعو کیا، جنھوں نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔ اس بات کی تصدیق کپل اور وسیم اکرم کے درمیان ٹوئٹر پر ہونے والی بات چیت کے ذریعے ہوئی۔ جب کپل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر وہ وسیم اکرم سے کوئی سوال کرنا چاہتے ہیں تو انھیں بتائیں۔ جس پر وسیم نے بھی اس حوالے سے ایک ٹویٹ کی۔ جواب میں کپل شرما نے کہا کہ پاجی آنے سے پہلے ہی شروع ہو گئے ۔ شو کی ریکارڈنگ کے بعد وسیم اکرم نے اس حوالے سے تصاویر بھی شیئر کیں۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم اس سے قبل کامیڈی نائٹس ود کپل میں بھی شرکت کر چکے ہیں