counter easy hit

بی ایس ایف کے اہلکاروں کو بیویاں ساتھ رکھنے کی اجازت

BSF personnel

BSF personnel

بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں کو سرحد پر اپنی بیویوں کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
نئی دہلی: (یس اُردو) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو سرحد پر ڈیوٹی کے دوران اپنی بیویاں ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کی بات کی جا رہی ہے۔ اگر اس کی اجازت مل گئی تو جن بی ایس ایف جوانوں کی نئی نئی شادی ہوئی ہے، ان کیلئے یہ ایک بڑی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔ بی ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ نیا ضابطہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، جس کے نافذ ہونے کے بعد سرحد کی پوسٹ پر شادی شدہ اہلکار اپنی بیوی کے ساتھ رہ سکیں گے۔ اس کیلئے اچھے اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے تا کہ بھارتی اہلکار اپنی بیویوں کے ساتھ میں کسی قسم کی دقت محسوس نہ کریں۔ رپورٹ کے مطابق ابھی تک حال میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے بھارتی اہلکاروں کا اعدادوشمار جمع کیا جا رہا ہے۔