counter easy hit

ایم کیوایم رہنما واسع جلیل کراچی سے لندن پہنچ گئے

Wasay Jalil

Wasay Jalil

لندن …..ایم کیوایم رہنما واسع جلیل کراچی سے لندن پہنچ گئے،دو روز قبل رینجرز نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔
ایم کیوایم کے رہنما واسع جلیل لندن پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق واسع جلیل کل کراچی سے لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے، واسع جلیل کو 2 روز قبل رینجرز نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔
ایم کیوایم ذرائع کا کہنا ہے کہ واسع جلیل تنظیمی مصروفیات کی وجہ سے لندن گئے ہیں، اور 8 فروری کو مخصوص نشستوں کے انتخابات سے قبل وطن واپس آجائیں گے۔