counter easy hit

باچا خان یونیورسٹی حملہ، ابتدائی رپورٹ میں وائس چانسلر ہٹانے کی سفارش

Bacha Khan University

Bacha Khan University

چارسدہ …..باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں واقعے کو سیکورٹی غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر کو ہٹانے کی سفارش کی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کی طرف سے اے پی ایس پر حملے کے بعد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی گئی تھیں جنہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے نظر انداز کردیا اور سیکورٹی سے متعلق احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے سیکورٹی انچارچ سمیت عملے کے بیشتر ارکان غیر تربیت یافتہ تھے۔ رپورٹ میں دہشت گرد حملے کو انتظامیہ کی غفلت کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے گورنر سے سفارش کی گئی ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔