counter easy hit

بجلی چوری پر بغیر وارنٹ فوری گرفتاری کا فیصلہ

Warrants the immediate

Warrants the immediate

اسلام آباد…….ترجمان وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پر بغیر وارنٹ فوری گرفتاری ہوگی، بجلی قوانین میں ترمیم سے بجلی چوری کی سزائیں سخت کردی ہیں۔
ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو7سال تک قید بامشقت،1کروڑتک روپےجرمانہ ہوسکےگا،بجلی کے بقایا جات، ڈیفالٹرز کی جائیداد بھی ضبط کی جا سکے گی،بجلی چوروں کو کنڈے ہٹانے اور میٹر لگوانے ہوں گے، گھریلو میٹر کاکمرشل استعمال روکا جائے گا، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کونئے قوانین کے تحت بجلی چوری سےمتعلق ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔