counter easy hit

ملک کے مختلف شہروں میں پولیو سے بچاؤ کی مہم کا آخری روز

In different

In different

کراچی….فاٹا ، خیبرپختونخوا کے 13، پنجاب کے 8، بلوچستان کے تمام 15اضلاع میں پولیو سے بچاو ٔ مہم کا آج آخری دن ہے ۔ سندھ کے بعض شہروں اور کراچی کے 6اضلاع میں مہم جمعرات کو بھی جاری رہے گی ۔
خیبرپختونخوا کے 13اضلاع کی 800 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔ قبائلی علاقوں میں 10اکھ بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکی ویکسین پلانے کا ہدف ہے ۔ فوجی اورنیم فوجی دستے موبائل ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور ہیں ۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے15اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم کا آج تیسرا روز ہے ۔ٹرانزٹ پو ا ئنٹ پر خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں ۔پنجاب کے آٹھ اضلاع میں 99لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے ۔ سندھ میں کراچی ،حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور ضلع شہید بینظیر آباد میں پولیو مہم کل بھی جاری رہے گی۔