counter easy hit

بھارت میں فضا سے انسانی فضلہ خارج کرنے پر ایئرلائنز کو وارننگ

Warning airlines for remove human waste from Air in India

Warning airlines for remove human waste from Air in India

عدالت نے ایوی ایشن حکام کو حکم دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے ہوائی جہاز فضا سے لینڈنگ کے دوران یا ایئرپورٹ کے قریب کسی بھی رہائشی جگہ پر انسانی فضلہ نیچے نہ پھینکیں۔

دہلی  بھارتی عدالت نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فضا سے انسانی فضلہ خارج کرنے پر ایئرلائنز کو 50,000 روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہوائی جہاز سے انسانی فضلے کو نیچے گرایا جاتا ہے جو کہ دہلی ایئرپورٹ کے قریب رہائشی عمارتوں پر گرتا ہے۔
ہوائی جہاز کے بیت الخلاء میں انسانی فضلہ جمع کرنے کے لیے خاص ٹینک لگایا جاتا ہے جو کہ عام طور پر جہاز کے لینڈ ہونے پر ضائع کیا جاتا ہے لیکن انٹرنیشنل ایوی ایشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ انسانی فضلہ فضا سے نیچے گرائے جانے کا امکان موجود ہے۔
عدالت نے ایوی ایشن حکام کو حکم دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے ہوائی جہاز فضا سے لینڈنگ کے دوران یا ایئرپورٹ کے قریب کسی بھی رہائشی جگہ پر انسانی فضلہ نیچے نہ پھینکیں۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیشنل گرین ٹریبیونل (ماحولیاتی عدالت) نے بھی ریگولیٹرز کو تاکید کی ہے کہ ہوائی جہاز کے لینڈ کرنے کے بعد معائنہ کیا جائے کہ انسانی فضلہ کے لیے لگا ٹینک خالی تو نہیں۔
عدالت نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ کوئی بھی ہوائی جہاز خلاف ورزی کرتا پایا گیا یا لینڈنگ کے وقت انسانی فضلہ محفوظ کرنے والا ٹینک خالی نکلا تو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر ہرجانہ کے طور پر 50,000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
عدالتی فیصلہ ایک ریٹائرڈ فوجی کی درخواست پر کیا گیا جنہوں نے ایئرلائنز پر الزام لگایا تھا کہ وہ انسانی فضلہ دہلی کے رہائشی علاقوں کے پاس آکر گرا دیتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website