counter easy hit

واربرٹن پولیس نے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

Warburton police

Warburton police

ننکانہ صاحب( عبدالغفار چوہدری) واربرٹن پولیس نے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کر کے بغیر کسی وجہ کے نوجوان بہن بھائی اور والدہ کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔تفصیل کے مطابق شیخ محمد اقبال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ واربرٹن پولیس کے اے ایس آئی افتخار نے دو کانسٹیبلوں کے ساتھ مل کر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے محلہ عثمانیہ میں میرے گھر زبردستی گھس کرمیری بیوی زاہدہ بی بی اوربیٹی رابعہ بی بی کو دھکے دے کر گر ا دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور بیٹے کامران جو کہ مل میں ڈیوٹی کر کے سویا ہوا تھا اس کو اٹھا کر لاتوں گھوسوں کی بارش کر دی اور گسیٹتے ہوئے گاڑی میں ڈال دیا اور تھانہ میں لا کر کامران شیخ پر تشدد کیا اس واقع سے اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے شہر کے مختلف سماجی حلقوں اور کاروباری یونین کے صدور نے اس واقع کی مذمت کی اور آئی جی پنجاب اور ڈی پی او ننکانہ سے سوال کیا ہے کہ پولیس کے ان غنڈوں کو ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا ہے ۔