counter easy hit

گھوٹکی :طالبات کے پرائمری سکول کو پولیس چوکی بنا دیا گیا

Wanted: students

Wanted: students

چالیس سے زائد طالبات کا حق چھین لیا گیا ، سکول کا عملہ تین سال سے گھر بیٹھا تنخواہیں وصول کر رہا ہے
گھوٹکی (یس اُردو ) واہ رے سائیں سرکار ، گھوٹکی میں طالبات کے پرائمری سکول کو پولیس چوکی بنا دیا گیا ۔ چالیس سے زائد طالبات سے تعلیم کا حق چھین لیا گیا ، تین سال سے سکول کا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہا ہے ، کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ۔تین سال پہلے یہاں علم کی شمع جلتی تھی لیکن قانون کے رکھوالوں نے بچیوں کو تعلیم سے محروم کردیا ، سکول بند کردیا ، پولیس چوکی بنالی ۔ یہ گھوٹکی کا گرلز پرائمری سکول حیات پتافی ہے ۔ یہاں کبھی چالیس سے زائد بچیاں پڑھتی تھیں ،لیکن پھر اسے جروار تھانے میں بدل دیا گیا ۔ بندوق نے علم کو نکال باہر کیا ۔ اب یہاں اساتذہ نہیں پولیس اہلکار ملتے ہیں ۔ یہاں طالبات علم حاصل نہیں کرتیں ، ملزم زیر تفتیش رہتے ہیں ۔پولیس اہلکار کا کہنا ہے کیا کریں سرکار نے جب چوکی کے لیے جگہ نہیں دی تو سکول کو ہی پولیس چوکی بنالیا ۔ گرلز پرائمری سکول حیات پتافی کا عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہا ہے ، زیور تعلیم سے محروم معصوم بچیوں کا بس ایک سوال ہے سائیں سرکار ہم سکول کب جائیں گی ۔