امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہےکہ امریکا روس کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔

Want to work with Russia, US Foreign Minister
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے گزشتہ روز اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اختلافات پر تعلقات توڑنا بے معنی ہے، روس نے بات چیت کرنے کا کچھ اشارہ دیا ہے۔ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ روس اور امریکا کے تعلقات میں مسائل کو یقیناً حل کیا جاسکتا ہے، روس کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ امریکی انتخابات میں مداخلت سنجیدہ مسئلہ ہے۔








