تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں عائشہ گلالئی کے الزامات اور اس پر بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

Ayesha Gulalai allegations; The meeting of the Tehreek-e-Insaf meeting will be held today
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل ہونا تھا جسے ایوان زیریں کی کارروائی کے باعث آج کے لئے موخر کیا گیا تھا۔ چیرمین تحریک انصاف عمران کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران منحرف پی ٹی آئی رہنما عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات اور اس کی تحقیقات کے لئے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی پر مشاورت ہوگی۔ قومی اسمبلی کے آج اجلاس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے حکمت عملی تیار کی جائے گی جب کہ پی ٹی آئی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے لئے شیخ رشید کو بھی بلا لیا گیا ہے۔








