counter easy hit

سعودی بھی اب کرکٹ میں دلچسپی لینے لگے، پاکستان سعودیہ میں کرکٹ کے میدان آباد کریگا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی عرب بھی کرکٹ کے میدان آباد کرنے کیلئے پاکستان کی مدد لی جائیگی۔ یہ بات اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم خطے میں مشہور ہونے سے یہ کھیل سعودی عرب میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ کرکٹ کو سعودی عرب میں فروغ دیناچاہتے ہیں۔ نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ کھیل لوگوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ معاشرے کی اصل تصویر کو ظاہرکرنے کے لیے ممالک کے مابین باہمی تعاون ضروری ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس ڈپلومیسی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان کو نوجوانوں کی ایک بہت بڑی طاقت ملی ہے۔ یہاں کےکھلاڑیوں میں بہت زیادہ صلاحیت اور ٹیلنٹ ہے۔ کھلاڑیوں کو تربیت کے سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی تھی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website