counter easy hit

بھارت بدترین ریاست دہشتگردی میں ملوث، دوسروں پربے بنیاد الزام تراشی مقبوضہ کشمیر کی بدتیرین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی سازش، دفتر خارجہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ امور وی مرلی دھرن کے راجیہ سبھا کے اجلاس میں بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہویے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت خود مقبوضہ جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں اور ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے وہ کیسے دوسروں پر الزام تراشی کر کہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نےمیڈیا کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ بھارت خود مقبوضہ جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں اور ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے وہ کیسے دوسروں پر الزام تراشی کر کہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے ہی 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر میں یک طرفہ و غیر قانونی اقدامات سے ماحول خراب کیااور اب تک بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جارحانہ اقدامات جاری رکھے ہویے ہے یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ وہ کشمیریوں کے خلاف اپنی ریاستی دہشتگردی غیر قانونی و یک طرفہ اقدامات کے خاتمے اور عالمی سطح پر منصفانہ طریقے سے مسئلہ کشمیر حل کرنے پر رضامندی سے ماحول بہتر کر سکتا ہے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی حکومت سے فوری طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر سے اپنے غیر قانونی قبضہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق استصواب رایے دے کر عالمی ذمہ داریاں پوری کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website