counter easy hit

عدالت سے وزیر اعظم کی نا اہلی کا فیصلہ چاہتے ہیں،نعیم بخاری

سپریم کورٹ میں جاری پاناما پیپرز کیس کی سماعت میں تحریک انصاف کے دلائل مکمل ہوگئے۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کے پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد اوردستاویزات پیش کردیے ہیں،عدالت سے وزیر اعظم کی نا اہلی کا فیصلہ چاہتے ہیں ۔امید ہے سپریم کورٹ کیس کا فیصلہ جلد سنائے گی۔

Want to Prime Minister's incompetence from court, Naeem Bukhari

Want to Prime Minister’s incompetence from court, Naeem Bukhari

نعیم بخاری نے کہاکہ مریم نواز کے پاس آف شور کمپنیوں کے لیے پیسہ نہیں تھا، آف شور کمپنیوں کے لیے مریم کو رقم نوازشریف نے دی۔ شریف خاندان کو ثابت کرنا ہوگا کہ ان کا ہر کام قانون کے مطابق ہوا۔پاناما لیکس کیس میں جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ ابھی بھی یہ تعین ہونا باقی ہے کہ لندن فلیٹس کب خریدے گئے؟ شریف فیملی کے مطابق انہیں فلیٹس 2006 میں منتقل ہوئے، درخواست گزار کےبقول شریف خاندان نے فلیٹس 1993سے1996 میں خریدے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ وقت آگیا کہ سپریم کورٹ ایک ایسا فیصلہ دے کہ ادارے ریاست کے بجائےعوام کی خدمت کریں۔دوران سماعت شیخ رشید کے دلائل پر عدالت میں قہقہ جاری ہو گیا جس پر ججوں نے برہمی کا اظہار کیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت سب کچھ جانتی ہے ہم صرف معاونت کے لیے آتے ہیں، شریف خاندان قطری خط کے پیچھے چھپ رہا ہے، قطری شہزادہ نواز شریف کے لے ریسکیو 1122ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website