counter easy hit

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم انتقال کر گئے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) شام کے وزیرخارجہ اور سابق نائب وزیراعظم ولید المعلم انتقال کر گئے۔ شام کے سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق طویل عرصہ سے شام کے وزیرخارجہ تعینات رہنے والے 79 سالہ ولیدالمعلم دل کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم ان کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ۔ان کی صحت گذشتہ کئی سالوں سے ابتر تھی۔ ولید المعلم کو پہلی مرتبہ 2006 میں وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا اور وہ نائب وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے تھے۔ ولید کی وزارت کے دوران شام کا جھکاؤ ایران اور روس کی جانب مزید بڑھ گیا جنہوں نے بشار الاسد کی حکومت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیے۔ ایران اور روس کی مدد سے بشار حکومت نے ملک کا بیشر حصہ جو شدت پسند گروپوں کے قیضے میں گیا تھا چھڑایا۔ ولید المعلم نے شام میں باغیوں کی حمایت کرنے پرامریکہ اور مغربی ممالک پر الزامات عائد کیے تھےاور مظاہرین کو دہشت گرد قرا دیا تھا۔

WALID UL MUALM, FOREIGN, MINISTER, SYRIA, DIED


تقریبا ایک دہائی قبل شام اس وقت خانہ جنگی کا شکار ہوا جب اسد کی حکومت نے ان مظاہرین پر ظالمانہ کریک ڈاؤن شروع کیا جو بشار الاسد کی شخصی حکومت کے خاتمے کے لیے مظاہرہ کر رہے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website