counter easy hit

مارچ سے اتحاد ایئر کی اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ابو ظہبی کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر نے کہا ہے کہ وہ اگلے برس سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے روزانہ براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔ عرب نیوز کے مطابق اتحاد ایئر نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ پروازیں 28 مارچ سے شروع کی جائیں گی۔ یہ اعلان ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب ایوی ایشن انڈسٹری کورونا وائرس کی وبا کے باعث بحران سے دوچار ہے۔ اتحاد ایئر نے ملازمین کی تعداد میں بھی کمی ہے۔ ابوظہبی نے غیر ملکیوں کو ایئرپورٹ میں داخل کی اجازت نہیں دی ہے اور یہ بھی نہیں بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیاں کب تک قائم رہیں گی۔ تاہم دبئی نے غیر ملکی مسافروں کو ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔ امارات کی سرکاری ایئر لائن فلائی دبئی رواں ماہ تل ابیب کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی، جبکہ دبئی ایئر پورٹ آپریٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فضائی کمپنیاں ’اسرایئر‘، ’ارکیا‘ اور ’ای ایل اے ایل‘ تل ابیب سے دبئی کی پروازیں دسمبر سے شروع کرے گی۔ اتحاد، فلائی دبئی اور اسرائیل کی ’ای ایل اے ایل‘ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان رواں ماہ سے چارٹر پروازیں شروع کی تھیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website